بیت المقدس برائے فروخت نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i309121-بیت_المقدس_برائے_فروخت_نہیں
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ترجمان نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس برائے فروخت نہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • بیت المقدس برائے فروخت نہیں

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ترجمان نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس برائے فروخت نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں فلسطینی صدر کے دفتر سےجاری بیان میں ان کے ترجمان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے اور یہ سونے اور اربوں ڈالروں کے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کو بھی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تو اس کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی جائے گی۔