بیت المقدس برائے فروخت نہیں
Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ترجمان نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس برائے فروخت نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں فلسطینی صدر کے دفتر سےجاری بیان میں ان کے ترجمان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے اور یہ سونے اور اربوں ڈالروں کے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کو بھی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تو اس کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی جائے گی۔
ٹیگس