یمنی فوج نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم جارح اتحاد کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے صوبہ صعدہ میں سعودی اتحاد کے ایف پندرہ جنگی طیارے کو مار گرایا۔یمن کی عوامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورس نے صوبہ صعدہ پر بمباری کرنے والے سعودی عرب کی سربراہی میں جارح اتحاد کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہےسعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے بھی سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے طیارے کی تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کے سلسلے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔