افغانستان میں دہشت گردی 8 ہلاک 20 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i311577-افغانستان_میں_دہشت_گردی_8_ہلاک_20_زخمی
افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دہشت گردی 8 ہلاک 20 زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے بچوں کی غیر ملکی این جی او کے دفتر پر حملہ کیا اور عمارت کے نزدیک ایک خودکش دھماکا بھی کیا گیا۔ حملہ آوردہشتگردوں کی تعداد 3 تھی جن میں سے 2 ہلاک ہو گئے۔

ترجمان افغان صوبائی گورنر کے مطابق افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔