طالبان کے پاس دو آپشن: دہشتگردی یا اسلام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i312315-طالبان_کے_پاس_دو_آپشن_دہشتگردی_یا_اسلام
افغان صدرکا کہنا ہے کہ طالبان کو انسانیت اور بربریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • طالبان کے پاس دو آپشن: دہشتگردی یا اسلام

افغان صدرکا کہنا ہے کہ طالبان کو انسانیت اور بربریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔

دورہ افغانستان کے موقع پرانڈونیشیا کے صدرجوکو ودودو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان اپنے آقاؤں کے کہنے پر افغانستان میں حملے کر رہے ہیں، طالبان کو دہشتگردی اور اسلام، انسانیت اور بربریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔

اشرف غنی نے کہا کہ جولوگ انسانیت اور اسلام پر یقین رکھتے ہیں وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کٹھ پتلی عناصر سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔

انڈونیشیا کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں اوراس ملک میں اسلامک سینٹر بنائیں گے اور افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے، مختلف شعبوں میں افغانستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔