سعودی فوجیوں کی ہلاکت
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے متعدد فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
یمن سے موصولہ خبروں کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں تین سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
یمنی فوج نے جیزان میں ہی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر توپخانے سے گولہ باری کی۔
اس حملے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان ہوا۔
دوسری جانب یمن کے صوبہ تعز میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے توپخانے کے یونٹ نے سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پرحملہ کیا۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ تعز کے علاقے الصلو میں کئےگئے اس حملے میں سعودی اتحادی فوجیوں کو خاصان نقصان پہنچا ہے۔
اس درمیان یمنی فوج نے سعودی اتحادی فوجیوں کے ایک حملے کو تعز کے ہی علاقے الجرہ میں پسپا کردیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔