افغانستان: طالبان کے حملے میں 26 سکیورٹی اہلکارہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i314947-افغانستان_طالبان_کے_حملے_میں_26_سکیورٹی_اہلکارہلاک
افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے حملے میں 26 سکیورٹی اہلکارہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فرح میں طالبان دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں مختلف پولیس چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ غیر مصدقہ اطلات کے مطابق 30 سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔