غوطہ شرقی سے عام شہریوں کو باہر نکالنے کا کام شروع
Feb ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں پانچ گھنٹے کے لئے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غوطہ شرقی میں ہوائی حملے بند کر دینے اور انسان دوستی کے تحت اس علاقے میں پھنسے عام شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے ایک راہداری قائم کرنے کا حکم دے دیا-
میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ غوطہ شرقی سے عام شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی غرض سے ہر روز پانچ گھنٹے کے لئے اس علاقے میں فائربندی نافذ رہے گی-
اس درمیان شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز نے بھی کہا ہے کہ غوطہ شرقی کے سبھی علاقوں میں فی الحال امن قائم ہے-
ٹیگس