یمن پر وحشیانہ سعودی بمباری
Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے جمعے کو یمن کے دارالحکومت صنعا پر کئی بار بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے جمعے کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے جبل عیبان، عطان اور الصباحہ علاقوں پر تین بار بمباری کی ان بمباریوں میں صنعا کے رہائشی علاقوں کو خاصا نقصان پہنچا - سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ پر بھی کم سے کم نو بار بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو بھی یمن کے صوبوں الحدیدہ ، بیضا، مارب ، صعدہ اورحجہ پر شدید بمباری کی تھی۔ان حملوں میں کم سے کم نو عام شہری شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
ٹیگس