فلسطینی نوجوان کی صیہونیت مخالف کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i316373-فلسطینی_نوجوان_کی_صیہونیت_مخالف_کارروائی
ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی چڑھا کر تین صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  •  فلسطینی نوجوان کی صیہونیت مخالف کارروائی

ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی چڑھا کر تین صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطین کے انفار میشن سینٹر کے مطابق صہیونی فوجیوں پر گاڑی سے حملے کا یہ واقعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقہ عکا میں پیش آیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے گاڑی چڑھانے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور اسے موقع پر طبی امداد پہنچانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجاز نہیں دی۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان بعد پورے آزاد اور مقبوضہ فلسطین میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں اکثر جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔چھے دسمبر سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم پینتیس فلسطینی شہید اور کئی ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔