بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i316727-بیت_المقدس_میں_فلسطینی_مظاہرین_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی فوجیوں نے بیت القدس کے شمال میں یوم خواتین کی مناست سے کئے جانے والے فلسطینیوں کے مظاہرے پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے بیت القدس کے شمال میں یوم خواتین کی مناست سے کئے جانے والے فلسطینیوں کے مظاہرے پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کا یہ مظاہرہ بدھ کے روز قلندیا کیمپ سے شروع ہوا اور وہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چیک پوسٹ کی طرف بڑھ رہے تھے۔
یہ مظاہرہ فلسطینی خواتین سماج سے وابستہ قومی و اسلامی گروہوں کی اپیل پر کیا گیا۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ قلندیا چیک پوسٹ پہنچنے پر صیہونی فوجیوں نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف صوتی بم اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی اور ان کا دم گھٹنے لگا۔