کابل دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد کے قریب ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے جمعے کی دوپہر دشت برچی کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب خود کو دھماکے اڑا لیا۔
اس حملے میں سات افراد جاں بحق اور بیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ خودکش حملہ نہیں بلکہ میگنیٹک بم کا دھماکہ تھا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
گزشتہ ماہ بھی کابل میں متعدد بم دھماکے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری طالبان اور داعش قبول کر چکے ہیں۔
ٹیگس