شامی فوج کی پیش قدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i318678-شامی_فوج_کی_پیش_قدمی
شامی فوج نے غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عین ترما کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عین ترما کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے غوطہ شرقی میں اپنی کارروائیوں کے دوران عین ترما کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے ساتھ ہی اب غوطہ شرقی کا اسّی فیصد علاقہ آزاد کرا لیا-

شامی فوج نے غوطہ شرقی کوآزاد کرانے کے لئے گذشتہ انیس فروری سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا- غوطہ شرقی کا بڑا حصہ آزاد ہونے کے بعد شام کے صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اس علاقے کا دورہ بھی کرچکی ہیں-

اس درمیان اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے جنوبی شام میں دہشت گردوں کے لئے صیہونی حکومت کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت شامی فوج کے مقابلے میں مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے۔

 دوسری جانب غوطہ شرقی میں باقی رہ گئے دہشت گردوں نے دمشق کے رہائشی علاقوں پر مارٹر ہتھیاروں سے حملہ کر کے کم سے کم چار عام شہریوں کو جاں بحق اور نو دیگر کو زخمی کر دیا - ان حملوں میں رہائشی مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا- دہشت گردوں نے اپنے اس حملے سے ایک بار پھر فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔