عفرین میں 49 ترک فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i319014-عفرین_میں_49_ترک_فوجی_ہلاک
ترکی کی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں ترکی کے 49 فوجی ہلاک اور 228 زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • عفرین میں 49 ترک فوجی ہلاک

ترکی کی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں ترکی کے 49 فوجی ہلاک اور 228 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی کی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں ترکی کے 49 فوجی ہلاک اور 228 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عفرین پر ترکی کے فوجی قبضے کے دوران ترکی کے پی کے کے،شام کی ڈیموکریٹک اتحاد اور دیگر فورسز کے3733 افراد ہلاک ہوئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عفرین پر ترکی کے فوجی حملے میں 300 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے فری سیرین آرمی نامی مسلح گروہ کے ساتھ مل کر بیس جنوری کو شمالی شام کے شہر عفرین پر حملے کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد کرد فورس پی کے کے اور پی وائی ڈی کو ختم کرنا ہے جنہیں ترک حکومت دہشت گرد قرار دیتی ہے۔

شام کی حکومت نے اپنی سرزمین پر ترک فوج کے آپریشن کو غیر قانونی اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔