دمشق پر دہشتگردوں کا حملہ، 85 افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i319258-دمشق_پر_دہشتگردوں_کا_حملہ_85_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
یورپ بالخصوص امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 85 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۴:۰۴ Asia/Tehran
  • دمشق پر دہشتگردوں کا حملہ، 85 افراد جاں بحق و زخمی

یورپ بالخصوص امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 85 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کل رات کہا کہ دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  27 افرادجاں بحق اور58 زخمی ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مشرقی غوطہ میں تعینات دہشتگردوں نے کل دمشق کے رہائشی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان  میں آیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے 90 فیصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک وصاف کر دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔