جنوبی شام پر دہشت گردوں کے حملے
Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں پر جیش الاسلام دہشت گرد گروہ کے جاری حملوں میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں غوطہ شرقی کے شہر دوما پر جیش الاسلام دہشت گرد گروہ کے ہفتے کے روز کے حملے میں المزہ اور امویین کے علاقوں میں کئی شامی شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
جمعے کے روز بھی جیش الاسلام دہشت گرد گروہ نے دوما سے انخلا کے سمجھوتے کو سبوتاژ کرتے ہوئے دمشق کے رہائشی علاقوں پر حملے کئے جن میں چار شامی شہری جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
شام میں دہشت گردوں نے ہر طرح سے شکست کھانے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے رہائشی علاقوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ شامی فوج نے چھبیس فروری سے غوطہ شرقی سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔
ٹیگس