افغان فضائیہ کی بمباری میں داعش کا کمانڈر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320576-افغان_فضائیہ_کی_بمباری_میں_داعش_کا_کمانڈر_ہلاک
افغان فضائیہ کی ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی بمباری میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۳:۳۸ Asia/Tehran
  • افغان فضائیہ کی بمباری میں داعش کا کمانڈر ہلاک

افغان فضائیہ کی ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی بمباری میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی فضائیہ نے ضلع درزآب میں ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کا اہم کمانڈر قاری حکمت مارا گیا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ قاری حکمت نے تحریک طالبان سے الگ ہوکر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی بنیاد رکھی جس کے بعد صوبے بھر میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکنے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز صوبے میں کافی عرصے سے شدت پسند اور دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔