پاک افغان انٹیلی جینس معلومات کے تبادلے کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i321878-پاک_افغان_انٹیلی_جینس_معلومات_کے_تبادلے_کی_تردید
اافغانستان کے ایوان صدر نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان انٹیلی جینس معلومات کے تبادلے کے بارے میں کسی بھی اتفاق رائے کی تردید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • پاک افغان انٹیلی جینس معلومات کے تبادلے کی تردید

اافغانستان کے ایوان صدر نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان انٹیلی جینس معلومات کے تبادلے کے بارے میں کسی بھی اتفاق رائے کی تردید کی ہے۔

کابل میں ایوان صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون کے معاہدے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔اس سے پہلے افغانستان کے بعض ارکان پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جینس معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ افغانستان کے موقع پر دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے تھے جسے مشترکہ ایکشن پلان کا نام دیا گیا تھا۔مشترکہ ایکشن پلان میں کوئی بات خفیہ نہیں تھی تاہم افغانستان کے بعض اراکین پارلمینٹ کا کہنا تھا کہ کابل اور اسلام آباد نے اہم مسائل کے بارے میں انٹیلی جینس تعاون پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔