صدر مملکت کے ہاتھوں مواصلات اور آئی ٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456226-صدر_مملکت_کے_ہاتھوں_مواصلات_اور_آئی_ٹی_کے_مختلف_پروجیکٹوں_کا_افتتاح
ایران میں صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے مواصلات اور آئی ٹی کے  مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کردیا۔
(last modified 2026-09-08T05:25:56+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۲۶ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کے ہاتھوں مواصلات اور آئی ٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح

ایران میں صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے مواصلات اور آئی ٹی کے  مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کردیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پروجیکٹوں کی افتتاحی تقریب تہران میں منعقد ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف بنیادی پرجیکٹوں کا افتتاح کیا جن میں موبائل کمونیکیشن سسٹم، دیہی مواصلاتی نظام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات میں توسیع کے بنیادی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔

ان پروجیکٹوں سے ملک کے ٹیلی کمونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچوں کی تکمیل ہوجائے گی اور مذکورہ شعبوں میں عوام کوفراہم کی جانے والی خدمات میں توسیع آئے گی نیز عوام بہتر خدمات سے بہرہ مند ہوں گے۔

اس تقریب میں مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ترقیاتی اقدامات کی وضاحت کی گئی اور ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا جو مکمل ہوگئے تھے اور افتتاح کے بعد انھوں نے کام کرنا شروع کردیا۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel