قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، افغان صدر
Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں امن و امان کے قیام کے کوشش جاری رکھے گی۔
کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کے اعلان جنگ سے ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے حملے شروع کرنے کا اعلان اسلامی اقدار کے منافی اور افغان عوام کے خلاف جنگ کے مترداف ہے۔صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کی فوج اور سیکورٹی ادارے ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے لیے طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ برسر پیکار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ افغان طالبان نے ملک کے مختلف علاقوں میں حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیگس