افغانستان، چار دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i323260-افغانستان_چار_دھماکوں_میں_درجنوں_افراد_جاں_بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ قندھار کے ضلع دامان میں ہونے والے تین دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد انچاس ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  •  افغانستان، چار دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ قندھار کے ضلع دامان میں ہونے والے تین دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد انچاس ہوگئی ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ کابل میں ہونے والے دو دھماکوں میں اب تک انتیس افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پینتالیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پیر کی صبح موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے کابل میں افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی این ڈی ایس کے دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پہلے دھماکے کے بیس منٹ بعد جب ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو امداد پہنچارہی تھیں اور میڈیا کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے،دوسرے خودکش حملہ آور نے دھماکہ کردیا۔
دوسری جانب صوبہ قندھار کے ضلع دامان میں بھی ایک خود کش حملہ آور نےغیر ملکی سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جیس کے نتیجے میں گیارہ بچوں سمیت بیس افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثناء افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بحسود ضلع کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہلاک جبکہ ضلع کے ڈپٹی گورنر اور دیگر تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔