شام پر امریکی حملے میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i323508-شام_پر_امریکی_حملے_میں_دسیوں_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
شمال مشرقی شام میں واقع صوبے حسکہ پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملے میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی

شمال مشرقی شام میں واقع صوبے حسکہ پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبے حسکہ پر امریکی اتحاد کے اس حملے میں کئی علاقے منجملہ شہر الشّدادی کا الفاضل نامی علاقہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اگست دو ہزار چودہ میں اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف نام نہاد اتحاد تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کیں۔عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں امریکی اتحاد کے حملوں میں لاتعداد بے گناہ عام شہری مارے گئے ہیں۔