افغانستان: دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جلال آباد سے آئی آر آئی بی کے نمائندے کے مطابق دھماکے گذشتہ رات اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ کھیلا جارہا تھا۔ دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم داعش اور طالبان جیسے دہشت گرد گروہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں سرگرم ہیں۔
ٹیگس