شمال مغربی افغانستان پر نیٹو کا حملہ
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
افغانستان میں امریکی زیرکمان نیٹو کے جنگی طیاروں نے شمالی مغربی صوبے بادغیس پر حملہ کیا ہے۔ ۔
رپورٹ کے مطابق بادغیس کی صوبائی کونسل کے چیئرمین عبدالعزیز بیگ نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی زیرکمان نیٹو کے جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بجائے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ اپریل میں امریکا نے افغانستان میں ساڑھے پانچ سو سے زائد بم برسائے اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جو گذشتہ ایک عشرے کے دوران اپنی نوعیت کے اعتبار سے غیر معمولی اعداد وشمار ہے واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت بھی انّیس ہزار سے زائد غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جن میں سولہ ہزار امریکی فوجی شامل ہیں۔
ٹیگس