سعودی اہداف پر یمنی فوج کا میزائل حملہ
Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
سعودی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
صوبہ تعز کے علاقے الالواح میں کیے جانے والے اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں بھی فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب سعوی فوجیوں نے یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی۔
سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے تاہم اسے اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
سعودی جارحیت اور محاصرے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے میزائل، سعودی عرب کے اندر فوجی اور سرکاری تنصیبات تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
ٹیگس