طالبان کی جانب سے فائربندی کا اعلان، افغان حکومت کا خیرمقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328270-طالبان_کی_جانب_سے_فائربندی_کا_اعلان_افغان_حکومت_کا_خیرمقدم
حکومت افغانستان نے طالبان گروہ کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ فائربندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • طالبان کی جانب سے فائربندی کا اعلان، افغان حکومت کا خیرمقدم

حکومت افغانستان نے طالبان گروہ کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ فائربندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان میں ایوان صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے تین روزہ فائربندی کا اعلان ایک اچھا آغازہے - ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو توقع ہے کہ فائربندی کے اس طرح کے مزید اعلانات سے ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے - افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ طالبان گروہ افغان علما اور عوام کی خواہشات کا مثبت جواب دیں گے اور ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی توجہ مرکوز کریں گے - واضح رہے کہ طالبان نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ عید الفطر کی مناسبت سے عیدکے ایام میں افغان سیکورٹی فورس پر حملہ نہیں کریں گے  لیکن غیر ملکی افواج اس اعلان سے مستثنی نہیں ہیں اور غیر ملکی افواج کے خلاف طالبان کے حملے جاری رہیں گے -