طالبان کے حملے میں بیس افغان پولیس اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328272-طالبان_کے_حملے_میں_بیس_افغان_پولیس_اہلکار_ہلاک
افغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں بیس پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں بیس افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں بیس پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ طالبان نے قندوز کے ضلع قلعہ زال میں واقع ایک چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کردیا جس بیس پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔حکام نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔دوسری جانب افغان فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ تخار میں سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر عبداللہ اپنے سولہ ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا ہے۔درایں اثنا صوبہ لغمان کے مرکزی شہر مہتر لام میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مقامی عالم دین ان کا محافظ اور دو عام شہری شامل ہیں۔