رمضان کے مہینے میں روہنگیا مسلمانوں کی دشواریوں میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328770-رمضان_کے_مہینے_میں_روہنگیا_مسلمانوں_کی_دشواریوں_میں_اضافہ
بنگلادیش میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے نو ہزار سے زائد روہنگیائی پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran

بنگلادیش میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے نو ہزار سے زائد روہنگیائی پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے کاکس بازار علاقے میں کیمپوں کی حالت نہایت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے ایک بچہ سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تقریباً ایک لاکھ پناہ گزین پہاڑی، دلدلی اور میدانی علاقوں میں مقیم ہیں