افغانستان میں فائربندی کی مدت میں توسیع کے خواہاں ہیں، ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i329248-افغانستان_میں_فائربندی_کی_مدت_میں_توسیع_کے_خواہاں_ہیں_ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران افغانستان میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا خواہاں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فائربندی کی مدت میں توسیع کے خواہاں ہیں، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران افغانستان میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا خواہاں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عیدالفطر کی مناسبت سے افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان فائربندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تہران چاہتا ہے کہ اس مدت میں توسیع ہو اور دونوں ہی فریق فائربندی کا احترام کریں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے امیدظاہر کی کہ فائربندی کے تسلسل سے قیام امن کے لئے ہونے والے مذاکرات کے لئے ایک نئے اور تعمیری دور کا آغاز ہوگا۔
حکومت افغانستان نے عید الفطر کی مناسبت سے ایک ہفتے تک فائربندی کا اعلان کیا ہے - اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے فائربندی کی اس مدت میں توسیع کا اعلان کردیا ہے جبکہ طالبان نے کہا ہے کہ وہ فائربندی کی مدت میں توسیع کا ارادہ نہیں رکھتے۔