داعش سے لڑنے والوں پر امریکہ کی بمباری
Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
امریکی فوجیوں نے شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے البوکمال میں اسلامی مزاحتمی گروہ کے ایک ٹھکانے پر حملے کیے ہیں۔
ایک عراقی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس حملے میں عراقی عوامی رضاکار فورس میں شامل ایک اسلامی مزاحمتی دستے کے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ ہوائی جہاز سے کیا گیا ہے یا میزائل کے ذریعے۔حکومت عراق یا حشدالشعبی کے رسمی ذرائع نے تاحال اس خـبر پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ جبکہ عراقی ذرائع ابلاغ نے بھی اس بارے میں کوئی خبر جاری نہیں کی ہے۔
دوسری جانب شامی صدر کے حامی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے خـبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک امریکی ڈرون طیارے نے البوکمال اور تنف میں عراقی مزاحمتی گروہ اور شامی فوج کے ٹھکانوں بر بمباری کی ہے۔