یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت
Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
یمنی فوج نے ملک کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک فوجی دستے کو تہس نہس کر دیا۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک فوجی دستے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین فوجی گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار تمام سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی صوبے لحج میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
جنوبی صوبے الحدیدہ کے علاقے الفازہ میں یمنی فوج کے شدید حملے میں سعودی اتحاد میں شامل متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں اور ان کی پیشقدمی رک گئی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سوئیڈن حکومت کے خصوصی ایلچی پیٹر سیمون بی نے صنعا میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط سے ملاقات اور سیاسی مذاکرات کی غرض سے اپنے ملک کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔
ٹیگس