افغانستان میں طالبان اور داعش کے 34 عناصر کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i330854-افغانستان_میں_طالبان_اور_داعش_کے_34_عناصر_کی_ہلاکت
مشرقی افغانستان میں طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے حملوں کے نتیجے میں ان گروہوں کے چونتیس عناصر ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان اور داعش کے 34 عناصر کی ہلاکت

مشرقی افغانستان میں طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے حملوں کے نتیجے میں ان گروہوں کے چونتیس عناصر ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان فوجی اہلکاروں نے صوبے ننگرہار کے اطراف کے علاقوں ہسکہ مینہ اور اچین میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے اکّیس عناصر کو ہلاک کر دیا۔

صوبے غزنی میں بھی مقر، آب بند و قرہ باغ نامی علاقوں میں طالبان گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے حملے میں تیرہ طالبان عناصر ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔