افغانستان: جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331215-افغانستان_جلال_آباد_میں_دہشت_گردانہ_حملہ_متعدد_ہلاک_و_زخمی
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں وزارت تعلیم کی عمارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں وزارت تعلیم کی عمارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ترجمان گورنر عطااللہ خوگیانی نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افراد نے جلال آباد میں وزارت تعلیم کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دہشت گردانہ حمنلے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اس سے قبل منگل کو جلال آباد میں ہی ایک خودکش دہشت گردانہ حملے میں دس افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ داعش دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش دہشت گرد گروہ اور اسی طرح  طالبان اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔