بغداد - الرمادی شاہراہ 4 سال بعد کلئیر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331263-بغداد_الرمادی_شاہراہ_4_سال_بعد_کلئیر
عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد اور الرمادی کے درمیان شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • بغداد - الرمادی شاہراہ 4 سال بعد کلئیر

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد اور الرمادی کے درمیان شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے ۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد اور الرمادی کے درمیان شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے یہ شاہراہ 2014 سے دہشت گرد گروہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے اب تک بند پڑی تھی۔

عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی کی موجودگی میں مذکورہ شاہراہ کو کھول دیا گیا ۔ عراقی فوجی ذرائع‏ کے مطابق عراقی فورسز اردن اور شام کے سرحدی علاقوں پر اب مسلط ہوگئی ہیں یہ علاقہ اس سے قبل دہشت گردوں کے کنٹرول میں تھا۔