افغان کمانڈوز کا طالبان جیل پر حملہ، 61 قیدی رہا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332565-افغان_کمانڈوز_کا_طالبان_جیل_پر_حملہ_61_قیدی_رہا
افغان کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کی غیر قانونی جیل پر چھاپہ مار کر 61 قیدیوں کو رہا کرالیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۰ Asia/Tehran
  • افغان کمانڈوز کا طالبان جیل پر حملہ، 61 قیدی رہا

افغان کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کی غیر قانونی جیل پر چھاپہ مار کر 61 قیدیوں کو رہا کرالیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فوجی کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں واقع غیر قانونی جیل کے خلاف جمعرات کی رات کو آپریشن کیا جس میں دو طالبان دہشتگرد مارے گئے جب کہ طالبان کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان آرمی کی بٹالین سیون کے کمانڈر منیب امیری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد ہلمند میں واقع آرمی کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ افغان فوج نے گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بھی ہلمند کے علاقے موسی کلیٰ میں طالبان کی غیر قانونی جیل سے 58 افراد کو بازیاب کرایا تھا جن میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار، 15 پولیس اہلکار اور دو ڈاکٹر شامل تھے۔