سعودی جارحیت میں دو بچوں سمیت سات یمنی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332818-سعودی_جارحیت_میں_دو_بچوں_سمیت_سات_یمنی_شہید
یمن کے صوبے عمران کے علاقے العمشیہ پر سعودی جارحیت میں سات عام شہری شہید ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں دو بچوں سمیت سات یمنی شہید

یمن کے صوبے عمران کے علاقے العمشیہ پر سعودی جارحیت میں سات عام شہری شہید ہوگئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کی فضائی جارحیت میں شہید ہونے والے سات افراد میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے شہر باقم میں ایک رہائشی مکان پر بھی بمباری کی ہے۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں کئی مقامات پر سعودی فوجی ٹھکانوں اور اہداف پر گولہ باری اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔