افغان صدرکا طالبان سے3 ماہ کیلئے مشروط جنگ بندی کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i333472-افغان_صدرکا_طالبان_سے3_ماہ_کیلئے_مشروط_جنگ_بندی_کا_اعلان
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۵ Asia/Tehran
  • افغان صدرکا طالبان سے3 ماہ کیلئے مشروط جنگ بندی کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے 99ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کل یعنی بروز پیر سے 19 نومبر تک فائر بندی رہے گی تاہم یہ اسی صورت میں برقرار رکھی جائے گی اگر طالبان سیز فائر کا احترام کریں ۔

اشرف غنی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قریب آچکی ہے اور ملک کے 34 صوبوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی عید کی خوشیوں کا خیال رکھنا چاہیے، ہم نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے جو کہ کل یوم عرفہ سے لے کر حضور اکرم(ص) کے یوم ولادت یعنی میلاد النبی(ص) تک قابل عمل ہوگا جسے یقینی بنانا طالبان کے سیز فائر سے مشروط ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے یک طرفہ سیز فائر کے اعلان پر فی الحال طالبان سمیت کسی عسکری گروہ یا تنظیم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔