عراق کے شہر بصرہ میں مظاہرے کرفیو نافذ
Sep ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
عراق کے شہر بصرہ میں حکومت نے پر تشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کردیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بصرہ میں حکومت نے پر تشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کردیا ہے۔ بصرہ میں اعلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تا اطلاع ثانوی بصرہ میں کرفیو نافذ رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق بصرہ میں گزشتہ تین دنوں میں پر تشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک اور 104 زخمی ہوئے ہیں۔
ٹیگس