افغانستان، خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i334865-افغانستان_خودکش_دھماکے_میں_ہلاکتوں_کی_تعداد_68
افغانستان کے ننگر ہار صوبے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان، خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68

افغانستان کے ننگر ہار صوبے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

افغان حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں منگل کو ہونے والے خود کش دھماکے میں 68 افراد کی ہلاکتوں اور 165افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ننگر ہار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لے احتجاج کر رہے تھے۔

ننگر ہار خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔