سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i335696-سعودی_اتحاد_کے_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کا_میزائل_حملہ
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق صوبہ حجہ کے علاقے میدی میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملوں میں متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے تحیتا کے مغربی سیکٹر میں سعودی فوجی اتحاد کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔
اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپا ہونا پڑا۔
 شمالی الدریہمی کے علاقے میں بھی یمنی فوج نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کر کے سعودی فوجی اتحاد کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔
 یمنی فوج نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الدریہمی میں تازہ فوجی آپریشن کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں سعودی فوج کی تباہ شدہ بکتربند گاڑیوں اور مال غنیمت میں ملنے والے اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے۔