یمنی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے اسرائیلی وزارت جنگ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر رات کے وقت چالیس سے زائد میزائلوں اور ستر ڈرونز سے حملہ کیا۔
ایران کی مسلح افواج کی فضائی دفاعی مشقوں کا آج صبح ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں آغاز ہوگيا ہے-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی کی موجودگی میں میزائلوں کے نئے زیر زمین شہر کی رونمائی کی گئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی دفاع کے کمانڈر جنرل داؤود شیخیان نے بتایا ہے کہ بہت جلد ایسے ایرانی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی رونمائی کی جائے گی جس سے دشمنوں کے اندازے درہم برہم ہوجائیں گے۔
شمالی کوریا نے بارہا کہا ہے کہ اگر امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے پیانگ یانگ سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو وہ اپنے میزائل تجربات جاری رکھے گا۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے مقبوضہ فلسطین( اسرائیل) پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دفاعی نظام ہمارے میزائل روکنے میں ناکام رہا ہے۔
یمنی فوج نے ایک بار پھر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملے کئے ہیں جبکہ تل ابیب میں کافی دیر تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔
صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے فائر کئے جانے والے میزائل نے رام اللہ کے مغرب میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل رام اللہ کے مغرب میں واقع مودیعین فوجی اڈے پر گرا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈيئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل یونٹ نے مقبوضہ یافا اور جنوبی بیت المقدس کے پر دو میزائل داغے ہیں۔