مغربی افغانستان میں جھڑپیں 28 طالبان و فوجی اہلکارون کی ہلاکت
Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
مغربی افغانستان میں ہونے والی الگ الگ جھڑپوں میں متعدد افغان فوجی اہلکاروں سمیت اٹھائیس طالبان عناصر ہلاک ہو گئے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے فراہ کے علاقے برنکتوت میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن میں طالبان گروہ کے اٹھارہ عناصر ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔
اس علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران طالبان گروہ کے عناصر سے کافی مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔
دوسری جانب صوب نیمروز میں طالبان کے ایک حملے میں چھے افغان پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
صوبے رنیمورز کے چخانسور کی انتظامیہ کے سربراہ حبیب اللہ اسد نے اعلان کیا ہے کہ چخانوسر میں جھڑپ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب طالبان گروہ نے پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ اس جھڑپ میں طالبان گروہ کے بھی چار عناصر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔
ٹیگس