افغانستان میں بم کا دھماکہ، تیرہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i336615-افغانستان_میں_بم_کا_دھماکہ_تیرہ_ہلاک
شمالی افغانستان میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بم کا دھماکہ، تیرہ ہلاک

شمالی افغانستان میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب کے ایک اعلی عہدیدار سید سرور حسینی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ پشتون کوٹ شہر میں ہوا۔

دھماکے میں چار عام شہری اور نو طالبان مارے گئے ہیں۔ اس دھماکے میں تین طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب طالبان عناصر افغان سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی غرض سے سڑک کے کنار بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ طالبان عناصر نے صوبہ فاریاب کے شہر میمنہ پر قبضہ بھی کر لیا۔