انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i336863-انقرہ_میں_اسرائیلی_سفارتخانے_پر_حملہ
صیہونی ذرائع نے خبردی ہے کہ انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے پر ترکی کے ایک کاشتکار نے ٹریکٹر سے حملہ کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ

صیہونی ذرائع نے خبردی ہے کہ انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے پر ترکی کے ایک کاشتکار نے ٹریکٹر سے حملہ کردیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے منگل کو اعلان کیا کہ ترکی کے ایک کاشتکار آیدین سکرییہ نے اپنے ٹریکٹر سے انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ کرنا چاہا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کاشتکار نے پولیس کے روکنے کے باوجود سیکورٹی چیک پوائنٹ پر رکنے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں پولیس نے فائرنگ کرکے ٹریکٹر کا رخ موڑ دیا اور وہ ٹریکٹر آس پاس کھڑی دیگر گاڑیوں سے جاٹکرایا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر کے ڈرائیور کا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اس سے پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔