یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i338391-یمن_پر_سعودی_جنگی_طیاروں_کے_وحشیانہ_حملے
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور عمران نامی صوبوں کے بعض علاقوں پر شدید وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور عمران نامی صوبوں کے بعض علاقوں پر شدید وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے عمران کے حرف سفیان علاقے پر کئی بار بمباری کی۔

شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے رازح پر بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شدید حملے کئے۔

دوسری جانب شمالی یمن کے ہی ایک اور صوبے الجوف میں صحرائے اجاشر میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔