فلسطینیوں پر صیہونیوں کے مظالم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i340134-فلسطینیوں_پر_صیہونیوں_کے_مظالم
فلسطین کے عوام اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے مزاحمت کے راستے پر پوری طرح کاربند ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran

فلسطین کے عوام اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے مزاحمت کے راستے پر پوری طرح کاربند ہیں۔

عوفر ٹاؤن کے قریب اتوار کی شب ایک فلسطینی گاڑی سے صہیونیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم گیارہ صیہونی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے صہیونیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

غزہ کے عوام نے رواں سال کی تیس مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے پہلا واپسی مارچ انجام دیا تھا جس کے بعد وہ ہر جمعے کو غزہ سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف واپسی مارچ نکالتے ہیں۔ اب تک اس مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔