افغانستان میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i341094-افغانستان_میں_درجنوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ اور اسی طرح طالبان گروہ کے ساٹھ سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ اور اسی طرح طالبان گروہ کے ساٹھ سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

شفقنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ اور اسی طرح داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کے حملوں میں انچاس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین داعشی دہشت گرد شامل ہیں۔

ادھر مغربی صوبے فراہ میں بھی افغان فوج کی کارروائی میں طالبان گروہ کے ایک سرغنہ سمیت پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے صوبے فاریاب کے علاقے المار پر طالبان گروہ کے حملے کو بھی ناکام بنا دیا۔

افغان فوج کی اس کارروائی میں بھی طالبان گروہ کے آٹھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔