اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات
Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نئے ایلچی گیر پڈرسن نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات کی ہے۔
گیر پڈرسن نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ منظم طریقے سے شام کا دورہ کرتے رہیں گے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چوّن کے تحت بحران شام کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے بتایا ہے کہ انہوں نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ نکات اور اختلافی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گیر پڈرسن کو اسٹیفن ڈی مستورا کی جگہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کا خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا ہے جو اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے ہیں۔
ٹیگس