افغان فورسز کی بیس پر حملہ متعدد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i342665-افغان_فورسز_کی_بیس_پر_حملہ_متعدد_ہلاک_و_زخمی
خودکش حملے میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • افغان فورسز کی بیس پر حملہ متعدد ہلاک و زخمی

خودکش حملے میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان صوبہ میدان وردک میں واقع افغان فورسز کی بیس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں آزاد ذرائع کے مطابق 12 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے اس حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم ابھی تک افغان حکومت نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن ترجمان میدان وردک نے کہا کہ حملہ آوروں نے بیس پر حملہ کر کےدھماکہ کیا ۔

اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے۔ حملہ کابل وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا جس میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔