شامی فوج نے اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i342732-شامی_فوج_نے_اسرائیلی_حملوں_کا_منہ_توڑ_جواب_دیا
اسرائیل نے پیر کی صبح ایک بار پھر شام کے دار الحکومت دمشق میں ہوائی حملے کئے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran

اسرائیل نے پیر کی صبح ایک بار پھر شام کے دار الحکومت دمشق میں ہوائی حملے کئے ہیں ۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دھمکی دی تھی کہ شامی فوج جوابی کاروائی سے پرہیز کریں ۔ شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے جبل شیخ کے علاقے میں مسلسل چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ شامی فوج اور رضاکار فورسز نے اسرائیلی حملوں پر جوابی کاروائی کی ہے ۔